۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ایران نے ہمسایہ ملک عراق کو اسپتال میں آگ لگنے کے بعد امداد کی پیش کش کردی

حوزہ/ ایرانی قوم اور حکومت کی جانب سے عراق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے، جان بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران عراق کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران نے عراق کے جنوبی شہر ناصریہ کے ایک اسپتال میں COVID-19 کے وارڈ میں مہلک آتشزدگی کے بعد ہمسایہ ملک عراق کو امداد کی پیش کش کی ہے۔منگل کے روز، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے عراقی حکومت، عوام اور خصوصا متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایرانی قوم اور حکومت کی جانب سے عراق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے، جان بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔خطیب زادہ نے مزید کہا کہ ایران عراق کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے جنوبی صوبے ذی قار کے شہر ناصریہ میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 52 افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد شہری دفاع کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا۔

عراقی محکمہ شہری دفاع کے مطابق،آگ پر قابو پالیا گیا ہے جب کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 16 افراد کو باہر نکالاگیا تاہم اب بھی بہت سے مریض لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایران نے ہمسایہ ملک عراق کو اسپتال میں آگ لگنے کے بعد امداد کی پیش کش کردی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .